8 جولائی 2013 - 19:30
سری لنکا کے حوالے سے ہندوستان کے موقف پر تنقید

ہندوستان کی ریاست تمل ناڈو کی وزیراعلی نے اپنے ملک کے ماہیگیروں پر سری لنکا کی بحریہ کے حملے پر حکومت ہندوستان کی خاموشی پر تنقید کی ہے۔

ابنا: ہندوستان کی ریاست تمل ناڈو کی وزیراعلی نے اپنے ملک کے ماہیگیروں پر سری لنکا کی بحریہ کے حملے پر حکومت ہندوستان کی خاموشی پر تنقید کی ہے۔جے للیتا نے اس سلسلے میں نئی دہلی میں سری لنکا کے سفیر کو ہندوستان کی وزارت خارجہ میں طلب کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ سری لنکا کی جانب سے ہندوستانی ماہیگیروں کی گرفتاری کا مسئلہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی کا باعث بنا ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲